ہفتہ , 23 مارچ 2019

کینیڈا: فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد ہلاک، مشتبہ شخص گرفتار

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا کے مشرقی شہر فریڈرِکٹن میں فائرنگ سے 4 افراد کی ہلاکت کے واقعے کے بعد مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ فریڈرِکٹن کے علاقے بروک سائیڈ میں پیش آیا، جس کے بعد انتظامیہ نے علاقہ مکینوں پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں۔

ٹوئٹر پر پولیس کی جانب سے پہلے فائرنگ سے ہلاکتوں پر بیان جاری کیا گیا، جس کے تقریباً ایک گھنٹے بعد دوسرے بیان میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی گئی۔پولیس کا کہنا تھا کہ ‘واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جس کے مکمل ہونے تک بروک سائیڈ کے علاقے کا محاصرہ رہے گا۔نیو برنسوِک صوبے کے دارالحکومت میں پیش آنے والے فائرنگ کی وجوہات ابتدائی طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔

یہ بھی دیکھیں

او آئی سی اجلاس : مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کی دہشت گردی کی مذمت

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)او آئی سی کے اجلاس میں مسلم ممالک اور نیوزی لینڈ کے وزرائے ...