ہفتہ , 20 اکتوبر 2018

امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔خطیب جمعہ تہران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں خطیب جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے امریکہ کی طرف سے مذاکرات کی غیر مشروط پیشکش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ گروپ 1+5 میں مذاکرات ہوچکے ہیں مذاکرات کے نتیجے میں مشترکہ ایٹمی معاہدہ وجود میں آیا ۔ امریکہ نے خود ہی مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر ثابت کردیا کہ امریکہ ناقابل اعتماد ہے لہذا امریکہ کے ساتھ مزید مذاکرات کسی بھی صورت میں ممکن نہیں ہیں ۔ امریکہ جھوٹ بولتا ہے اور وہ اپنے قول و فعل میں سچا نہیں امریکہ اپنے عہد پر باقی نہیں رہتا لہذا امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کا سعودی عرب کے ہاتھوں یمنی بچوں کے بےرحمانہ قتل عام کے بارے میں تحقیق کا مطالبہ
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی مجرمانہ بمباری کے نتیجے میں یمنی اسکول کے بےگناہ بچوں کے قتل عام کے بارے میں تحقیق کا مطالبہ کیا ہے۔سعودی عرب یمن میں آشکارا اور کھلے عام جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے معاون فرحان حق نے ایک سرکاری بیان میں اعلان کیا ہے آنٹونیو گوٹرش نے سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے وحشیانہ بمباری میں یمنی بچوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے حملے کے بارے میں فوری تحقیق کامطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح کو سعودی عرب کے جنگی طیارون نے یمنی اسکول کے بچوں کی بس پر بمباری کرکے 50 سے زائد بچوں کو شہید اور 77 کو زخمی کردیا۔ادھر یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ نے روس، چین اور فرانس سے سکیورٹی وکنسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے یمن پر گذشتہ تین سال سے بے رحمانہ جنگ مسلط کررکھی ہے اور وہ یمنی عوام کے خلاف کھلے عام جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی صحافی بہیمانہ قتل:خطیب جمعہ تہران کا سعودی عرب کے سنگین اور مجرمانہ جرائم کی طرف اشارہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) قم المقدس میں نماز جمعہ کے خطیب نے علاقائی اور عالمی سطح ...