ہفتہ , 23 مارچ 2019

امریکی صدر نے ترکی کے خلاف بھی اقتصادی جنگ کا آغاز کردیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی سےاسٹیل اور المونیم کی در آمدات کی قیمتوں میں اضافہ کی اجازت دیتے ہوئے ترکی کے خلاف بھی اقتصادی جنگ کا آغاز کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترک کرنسی لیرہ کی قیمت، ہمارے مضبوط ڈالر کے مقابلے میں کم ہونے کے باعث المونیم کی درآمدات کی قیمت کو 20 فیصد تک بڑھایا جائے گا اور اسٹیل کی در آمدات کی قیمت کو 50 فیصد تک بڑھایا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا اس وقت ہمارے ترکی سے تعلقات اچھے نہیں ہیں۔واضح رہے کہ رواں مہینے کے آغاز میں امریکہ نے دو ترک حکام پر پابندیاں عائد کی تھیں۔جن پر جاسوسی کرنے اور دہشت گردی کے الزام ہیں،ترکی نے فوری جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کے اس اقدام سے دو اتحادیوں کے درمیان تعلقات کو مزید نقصان پہنچے گا۔

یہ بھی دیکھیں

او آئی سی اجلاس : مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کی دہشت گردی کی مذمت

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)او آئی سی کے اجلاس میں مسلم ممالک اور نیوزی لینڈ کے وزرائے ...