منگل , 11 دسمبر 2018

امریکا سعودی جارحیت میں برابر کا شریک ہے،سینیٹر برنی سینڈرز

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سینٹیر برنی سینڈرز نے حکومت امریکا کو یمن کے خلاف وحشیانہ سعودی جرائم میں برابر کا شریک قرار دیا ہے۔سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ امریکی حکومت یمن پر حملے میں سعودی اتحاد کی حمایت کرکے یمن پر جارحیت اور وحشیانہ جرائم میں شریک ہے۔ انھوں نے جمعرات کو یمن کے اسکولی بچوں کی بس پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن سعودی اتحاد کو اسلحے سپلائی کرتا ہے اور اتحاد کے جنگی طیاروں کی فیولنگ میں مدد کرتا ہے بنا برین اس حملے میں وہ بھی برابر کا شریک ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو صوبہ صعدہ کے علاقے ضحیان میں اسکولی بچوں کی بس پر جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کےحملے میں پچاس افراد شہید اور ستتر زخمی ہوئے ہیں ۔یمن کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اس حملے کے بعد سعودی اتحاد کے حملوں میں شہید ہونے والے یمنی بچوں کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایسا کام کریں تاکہ دشمنوں میں ایرانی قوم کو دھمکی دینے کی ہمت بھی نہ رہے:آیت اللہ العظمی خامنہ ای

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بحریہ کے ...