جمعرات , 18 اکتوبر 2018

شمالی کوریا کی جانب سے امریکی تجاویز مسترد

پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک)ایٹمی پروگرام سے دستبرداری کے معاملے پر شمالی کوریا نے امریکی تجاویز مسترد کردیں۔ شمالی کوریا نے جوہری پروگرام سے مکمل دستبرداری سے متعلق تمام امریکی تجاویز مسترد کر دیں۔امریکی میڈیا رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکی تجاویز کو گینگسٹر طرز کی قرار دیتے ہوئے مستقبل قریب میں اپنے جوہری پروگرام سے مکمل دستبرداری سے انکار کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے جذبہ خیر سگالی کے تحت پہلے ہی میزائل تجربات روکنے اور امریکی فوجیوں کی باقیات کی حوالگی جیسے اقدامات کر چکا ہے اور اب ملک سے ایک طرف مزید اقدامات کی توقع رکھنا اور دوسری پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھنا دوغلا پن ہے۔

یہ بھی دیکھیں

کینیڈا: بھنگ کی پیدوار اور خرید و فرخت پر پابندی ختم

اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا نے تقریباً ایک صدی بعد ‘بھنگ‘ کی پیداوار اور خرید و ...