جمعرات , 18 اکتوبر 2018

قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب، نئے منتخب ہونیوالے اراکین حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن 2018 کے بعد قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے جس میں منتخب ہونے والے نئے اراکین سے سپیکر ایاز صادق حلف لیں گے۔ جس کے بعد آئندہ اجلاس میں نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔

پاکستان میں ایک اور جمہوری حکومت نے اپنی آئینی مدت پوری کر لی، عام انتخابات 2018 کے بعد نئ منتخب ہونے والی قومی اسمبلی کے اراکین کل منعقدہ اجلاس میں رکنیت کا حلف اٹھائیں گے جن سے سپیکر ایاز صادق حلف لیں گے۔ اس اجلاس کی اہم بات پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کی پہلی مرتبہ قومی اسمبلی میں آمد ہے۔ سابق صدر آصف زرداری بھی رکن اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے، بختاوراورآصفہ بھٹو بھی تقریب حلف برداری دیکھنے قومی اسمبلی آئیں گی۔

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے کاغزات نامزدگی 14 اگست دن 12 بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے دفتر جمع کروائے جا سکیں گے جبکہ انتخاب 15 اگست بروز بدھ کو ہو گا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستانیوں پر 2 ہزار ریال ٹیکس واپس لینے کی درخواست

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کو آگاہ کیا گیا ...