بدھ , 15 اگست 2018

سارو گنگولی کے صدر بھارتی بورڈ بننے کا امکان

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کے بی سی سی آئی کا صدر بننے کا امکان ہے۔رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے لودھا کمیشن کی زیادہ تر سفارشات پر مبنی بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کی منظوری کے بعد جلد ہی انتخابات کی امید ہے، گنگولی اس وقت کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے سربراہ ہیں، جس کی وجہ سے انھیں انتظامی تجربہ بھی حاصل ہوچکا، اس لیے توقع کی جارہی ہے کہ بھارتی کرکٹ کی ٹاپ پوسٹ کیلیے وہ میدان میں اترسکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اگلا جشن آزادی عالمی کپ کے ساتھ منائیں گے، سرفراز احمد

کراچی (مانٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اگلا ...