ہفتہ , 24 اگست 2019

فلوجہ : عراقی سکیورٹی فورسز نے شہر الکرامہ کو داعش کے قبضے سے آزاد کروا لیا

 

22923

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی فوج نے مغربی شہرالکرمہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہےتفصیلات کے مطابق عراق کی فیڈرل پولیس کے سربراہ رائد شاکرجودت نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا کہ فیڈرل پولیس اور عوامی رضاکار فورس نے اپنی مشترکہ کارروائیوں کے دوران فلوجہ کے شمال مشرق میں واقع الکرمہ شہر کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے -عراق کی فیڈرل پولیس فورس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس شہر کی مساجد اور سرکاری عمارتوں پر اب عراق کا قومی پرچم لہرا دیا گیا ہے- واضح رہے کہ الکرمہ ، صقلاویہ اور فلوجہ مغربی صوبے الانبار میں واقع ہیں اور بغداد سے پچاس کلومیٹرکے فاصلے پر ہیں-مزید برآں عراقی فوج نے فلوجہ کو آزاد کرانے کی اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے الکرمہ فلوجہ اور صقلاویہ کے درمیان داعش کی سپلائی لائن کو پوری طرح کاٹ دیا ہے -واضح رہے کہ فلوجہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائیاں پیر سے شروع ہوئی ہیں جو بدستور جاری ہیں –

یہ بھی دیکھیں

ایران یک طرفہ طور پر ایٹمی معاہدے کی پابندی کا سلسلہ جاری نہیں رکھ سکتا، صدر حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت حسن روحانی نے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی …