ہفتہ , 22 ستمبر 2018

یمنی بچوں کے قتل عام کا حکم امریکی وزارت خارجہ نے دیا تھا:یمنی حکام

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی نے صوبہ صعدہ میں اسکولی بچوں کی بس پر سعودی جنگی طیاروں کے وحشیانہ حملے اور دسیوں معصوم بچوں کی شہادت کا ذمہ دار امریکا کو قراردیا ہےیمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے پیر کو صوبہ صعدہ کے شہر ضحیان میں سعودی جنگی طیاروں کے حملے میں شہیدہونے والے معصوم اسکولی بچوں کی تدفین کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب کو چونکہ امریکا اسلحہ فراہم کررہا ہے اور جو بم ان بچوں کی بس پر گرائے گئے وہ امریکا کے دئے ہوئےتھے اس لئے اس انسانیت سوز جرم کا اصل ذمہ دار امریکا ہے –

انہوں نے کہا کہ ضحیان میں بچوں کا قتل عام جاپان اور دیگر ملکوں میں امریکی جرائم کی ہی تکرار ہے – یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کہا کہ یمن کے اسکولی بچوں کی بس پر حملہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی دہشت گردانہ ماہیت کو اجاگر کرتا ہے – ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکی وزارت خارجہ اس قتل عام کا حکم نہ دیتی تو کنٹرول روم میں بیٹھے سعودی عرب اور امریکا کے فوجی افسران اس وحشیانہ جرم کا ارتکاب نہ کرتے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ

اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ...