پیر , 19 اگست 2019
تازہ ترین

غزہ : صیہونی جنگی طیاروں کی القسام بریگیڈ کے کمپائونڈز پر بمباری

news-1413350486-6427

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر جمعرات کو علی الصباح اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے دو الگ الگ مقامات پر اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمپاؤنڈز کو نشانہ بنایا ہے، تاہم ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے جنگی طیاروں نے وسطی اور جنوبی غزہ میں القسام مراکز پر بمباری کی ہے۔ جنوبی غزہ میں شہداء رفح مرکز پر ایک میزائل حملہ کیا گیا۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد وسطی غزہ میں نصیرات کیمپ کے قریب شہداء القسام مرکز پر بھی میزائل حملہ کیا گیا۔ دونوں واقعات میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

دنیا بھر کے حریت پسندوں کو کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہنا چاہیے: مرجع تقلید نوری ہمدانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر کے حریت پسندوں کو کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش …