ہفتہ , 22 ستمبر 2018

یورپ ایران مخالف امریکی دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائے گا:جرمن وزیر خزانہ

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک)جرمن وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک ایران مخالف امریکی دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے اور جرمنی بھی اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ دباؤ کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ باہمی تعاون کو جاری رکھے گا۔جن وزیر خارجہ’’پیٹر الٹمار‘‘نے کہاکہ امریکی دباؤ کے باجود جرمنی اور دیگر اس کے یورپی اتحادی ایران کے ساتھ کام کرنے والی کمپنیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم واشنگٹن کو اپنے مسائل کی مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے لہذا ایران جوہری معاہدے پر قائم ہیں۔موصوف وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی کمپنیوں کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم ہونے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ جرمن وزیر خارجہ ہایکو ماس نے چند دن سے پہلے ایران جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ایران سے معاہدہ ہمارے مفادات کے مطابق ہے لہذا ہم اسے تحفظ دلانے کے لئے لڑیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

لندن میں عزادارن سید الشہداء پر دھشتگردانہ حملہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) رائٹر نیوز کے مطابق لندن میں بروز بدھ علی الصباح ایسے وقت ...