جمعرات , 15 نومبر 2018

شاہد آفریدی کی بھارت کو یوم آزادی کی مبارک باد

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر بھارتیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے خصوصی پیغام دیا ہے۔بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پڑوسی ملک کو ٹوئٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سال دونوں ملک اپنے اپنے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں امید کرتا ہوں اس سال پاکستان اور بھارت دونوں اپنے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کریں ، جس سے یہ خطہ ایک بہتر، پرامن اور خوشحال مقام بن جائے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ میچز کا انعقاد ہوسکے۔‘واضح رہے کہ قومی کرکٹر شعیب ملک نے بھی بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا سمیت تمام بھارتیوں کو مبارکباد دی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پی سی بی کا ملتان سلطانز سے معاہدہ ختم

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کا معاہدہ ...