ہفتہ , 24 اگست 2019

حزب اللہ کے شہید کمانڈر مصطفیٰ بدر الدین کے اہل خانہ کی رہبر معظم سے ملاقات

f87f77b2d4341e1dff6e65930170cbc3

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) حزب اللہ کے اہم کمانڈر شہید سید مصطفیٰ بدر الدین کے اہل خانہ نے کل بوقت عصر رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔اس موقع پر رہبر معظم نے شہید بدر الدین کی شجاعت و بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں نے اس شہید کی پائیدار اور آہنی شخصیت کے بارے میں کافی سنا تھا۔ میں خداوند متعال سے ان کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا مانگتا ہوں۔ آپ کا گھرانہ شہداء کا گھرانہ ہے۔ نہ صرف شہید بدر الدین بلکہ شہید عماد مغنیہ اور ان کے بیٹے اور دوسرے شہید۔ آپ کا گھرانہ شہادت کا گھرانہ ہے۔لبنان حزب اللہ اور اسلامی مزاحمت کے مبارک وجود سے ایک آئیڈیل سرزمین میں بدل چکا ہے۔ یقینا بہت کم ایسی جگہ نظر آتی ہے جہاں اتنے مومن اور مخلص افراد موجود ہوں۔ اس کے باوجود کہ لبنان جغرافیائی اعتبار سے ایک چھوٹا سا ملک ہے لیکن معنوی اعتبار سے پورے علاقے پر چھایا ہوا ہے یہ آپ شہداء کے خون کی برکتوں سے ہے۔ ان شہیدوں کے خون میں بہت تاثیر پائی جاتی ہے۔ ملاقات کے دوران حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے اپنی ایک انگوٹھی شہید بدر الدین کے بیٹے کو ہدیہ دی۔واضح رہے حزب اللہ لبنان کے ایک اہم کمانڈر سید مصطفیٰ بدر الدین دو ہفتہ قبل شام میں تکفیریوں کے ہاتھوں شہید ہو گئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران یک طرفہ طور پر ایٹمی معاہدے کی پابندی کا سلسلہ جاری نہیں رکھ سکتا، صدر حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت حسن روحانی نے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی …