بدھ , 21 اگست 2019

دبئی میں دنیا کے پہلے مصنوعی جزیرے’’ ٹیرس برج العرب‘‘ کا افتتاح

party

دبئی(مانیٹرنگ رپورٹ) متحدہ عرب امارات حکومت نے سیاحتی ویژن 2020 ءکو کامیاب بنانے کے لیے دنیا کے پہلے منفرد مصنوعی جزیرے کا افتتاح کر دیا، جو بلا شبہ دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے اپنے اندر خاص کشش رکھتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیرس برج العرب نامی اس مصنوعی جزیرے کا افتتاح گذشتہ روز حاکم دبئی اور امارات کے نائب صدر الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے نائب حاکم دبئی الشیک مکتوم بن محمد بن راشد آل مکتوم کی موجودگی میں کیا۔مصنوعی جزیرے کا منفرد تخیل دبئی ہولڈنگ نے پیش کیا اور اسے اب عملی شکل میں لایا جا رہا ہے۔ مصنوعی جزیرے کی دیگرخصوصیات میں 5000 ٹن وزنی فولادی عمارت کی تعمیر ہے۔ 10 ہزار مربع میٹر افقی رقبے پر مشتمل اس جزیرے کے 8 بڑے اجزا فن لینڈ میں تیار کیے گئے، جنہیں دبئی لایا گیا ہے۔ یہ مصنوعی جزیرہ 100 میٹر خلیج العربی کے اندر ہونیکے ساتھ ساتھ اصلی جزیرے کے ساتھ ساتھ ہوگا، جہاں اس اصلی جزیرے پر برج العرب ہوٹل کا افتتاح پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی پابندیاں غیر موثر: جواد ظریف

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز …