ہفتہ , 22 ستمبر 2018

جرمنی سے 46 افغان شہری بے دخل

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواستیں نامنظور ہونے کے بعد جرمنی نے 46 افغان شہریوں کو جرمنی سے بے دخل کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بے دخل ہونے والے افراد کو لے کر ایک ہوائی جہاز افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچا۔ دسمبر سن 2016 سے بیدخل کیے جانے والے افغان شہریوں کی یہ پندرہویں پرواز تھی۔

گزشتہ ماہ ایسے ہی بیدخل کیے جانے والے ایک افغان شہری نے کابل پہنچ کر خودکشی کر لی تھی۔ خودکشی کرنے والے کو 8 سال بعد جرمنی بدر کیا گیا تھا۔ افغان پناہ گزینوں کی ملک بدری ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب اْدھر افغانستان میں سکیورٹی کی صورت حال خراب سے خراب تر ہو رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

تصویر لیک ہونے کا معاملہ: حنیف عباسی اڈیالہ سے اٹک جیل منتقل

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے پاکستان مسلم ...