ہفتہ , 22 ستمبر 2018

عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلیے سدھو پاکستان پہنچ گئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر اور رکن پارلیمنٹ نوجوت سنگھ سدھو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی دعوت پر تقریب حلف برداری میں شرکت کیلیے پاکستان پہنچ گئے۔ بھارتی کرکٹر اور رکن پارلیمنٹ نوجوت سنگھ سدھو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی دعوت پر تقریب حلف برداری میں شرکت کیلیے پاکستان پہنچ گئے ہیں، نوجوت سدھو واہگہ کے راستے لاہور پہنچے جہاں وہ کل اسلام آباد میں وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شریک ہوں گے، نوجوت سدھو کی عمران خان سے ون ٹو ون ملاقات کا بھی امکان ہے۔

جس کے بعد نوجوت سدھو 19 اگست کو واپس لاہور سے بھارت لوٹ جائیں گے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جمہوریت میں جو بدلاؤ آیا وہ لمحے بہت خاص ہیں، یہ لمحے کروڑوں عوام اور ان کی دلوں کی آواز ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جمہوریت مین آنے والی تبدیلی بہت اچھی ہے، میں سیاسی بندہ بن کر نہیں آیا، میں عمران خان کی دعوت پر آیا ہوں، میں امن اور محبت کا پیغام لے کر آیا ہوں۔نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ میں سیاست نہیں کرنے آیا،

عمران خان کے بلاوے پر ان کی خوشی میں شریک ہونے آیا ہوں، میں عمران خان کو سونا مانتا ہوں اور ان کے لیے ایک کشمیری شال لے کر آیا ہوں۔پاکستان پہنچنے سے قبل ایکسپریس نیوز سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ وہ عمران خان کے لیے شال اور پنجابی چپل کا تحفہ لیکر آرہے ہیں، عمران خان نے انہیں جو عزت اور حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے وہ اس پر ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی اورخوشحالی کے منازل طے کرے گا۔

اور پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی۔پاکستان کی طرف سے نوجوت سنگھ سدھو کو دوہفتے کا ویزا جاری کیا گیا ہے، عمران خان نے سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر اور کپل شرما کوبھی مدعوکیا تھا تاہم اپنی مصروفیات کے باعث ان دونوں نے پاکستان آنے سے معذرت کرلی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان سپرلیگ 2019 کا آغاز 14 فروری کو ہوگا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2019 کے ایڈیشن کا آغاز 14 فروری ...