جمعرات , 15 نومبر 2018

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کا حق مل گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کا حق دے دیا، عدالت نے ضمنی انتحابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دے دی۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے عمران خان سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کہا الیکشن کمیشن نادرا کی معاونت سے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائے، آئی ووٹنگ کے انتخابی نتائج کو بالکل علیحدہ رکھا جائے، نتائج کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے، تنازعہ کی صورت میں آئی ووٹنگ کے نتائج کو علیحدہ کر دیا جائے گا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے آج اوورسیز پاکستانییوں کو بہت مبارک ہو۔

یہ بھی دیکھیں

یورپی پارلیمنٹ کے صدر کا وزیرِ اعظم سےرابطہ، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر گفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان سے یورپی پارلیمنٹ کے صدر اینٹونیو تاجانی نے ...