پیر , 24 ستمبر 2018

امریکا کا ایران پر دباؤ بڑھانے کیلئےاعلی سطح کی ٹیم کا اعلان

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے ایران پردباؤ بڑھانے کیلئےاعلی سطح کی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ایران پر اقتصادی اور سفارتی دباؤ بڑھانے کیلئے منصوبہ بنا لیا گیا، امریکا نے نیا اعلیٰ سطح ٹیم بنانے کا اعلان کر دیا۔ وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے مطابق، نئی ٹیم کا نام ’ایران ایکشن گروپ‘ رکھا گیا ہے، یہ ٹیم تہران کے رویئے کو تبدیل کرنے اور اس کے ساتھ تجارت کرنے والے دیگر ممالک پر پابندیاں لگانے کیلئے کام کرے گی۔

مائیکو پومپیو نے مزید کہا کہ ایران ایکشن گروپ اقتصادی اور سفارتی دباؤ بڑھائے گا، دیگر ممالک پر پابندیوں کیلئے بھی کام کیا جائے گا۔ گروپ کی قیادت برائن ہُک ایران کیلئے محکمہ خارجہ کے خصوصی نمائندہ کی حیثیت سے کریں گے۔

برائن ہک کا کہنا تھا کہ اقتصادی دباؤ میں ایران کی تیل کی تجارت کا کریک ڈاؤن، فنانشل سیکٹر اور شپنگ کی صنعت شامل ہے اور اس سلسلے میں دیگر ممالک کو بھی ساتھ ملانے کی کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

نیب نے تنقید سے بچنے کیلئے ’نامکمل‘ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایون فیلڈ ریفرنس میں شریف خاندان کی رہائی پر تنقید کا ...