پیر , 24 ستمبر 2018

جنرل ضیا الحق کی 30 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پاکستان جنرل (ر) ضیا الحق اورسابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل اختر عبدالرحمن کی 30 ویں برسی آج 17 اگست بروز جمعۃ المبارک کو منائی جا رہی ہے۔ سابق صدر پاکستان جنرل (ر) ضیا الحق کی برسی کے سلسلے میں مسلم لیگ (ضیا) کے زیراہتمام ملک بھر میں مختلف مقامات پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔ فیصل مسجد میں بھی قرآن خوانی اور اجتماعی دعا ہو گی۔ سابق صدر جنرل (ر) ضیا الحق اورسابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل اختر عبدالرحمان 17 اگست 1988 کو فضائی حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

’پاک بھارت جنگ کی بات کرنا احمقانہ سوچ ہے،‘ فواد چوہدری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ...