جمعرات , 15 نومبر 2018

چین امریکا کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا ہے، پینٹاگون کا الزام

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) پینٹاگون کا کہنا ہے کہ چین ممکنہ طور پر امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کی مشقیں کر رہا ہے اور روس کے ساتھ مل کر نئی دفاعی حکمت عملی اپنا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پینٹاگون نے رپورٹ میں الزام لگایا ہے کہ چین امریکا اوراس کے اتحادیوں کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین برس سے چینی افواج متنازع سمندری حدود میں گشت کر رہی ہیں، متنازع سمندری حدود میں چینی اثر و رسوخ بڑھا رہا ہے جبکہ مصنوعی جزیرے تک بمبار طیاروں کی تعداد بڑھا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین روس کے ساتھ مل کر نئی دفاعی حکمت عملی بنا رہا ہے، 2028 تک چین کا دفاعی بجٹ 240 ارب ڈالر ہو جائے گا۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ چین اپنے خلائی پروگرام بھی وسعت دے رہا ہے اور خلا میں بھی امریکا سے مقابلے میں فورس تیار کر رہا ہے۔

یاد رہے گذشتہ سال امریکی محکمہ دفاع نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ چین مستقبل قریب میں ممکنہ طور پر پاکستان میں بھی اپنا فوجی اڈا قائم کر سکتا ہے۔ دوسری طرف امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایران پر اقتصادی اور سفارتی دباؤ بڑھانے کے لئے نئی ٹیم بنانے کا اعلان کیا، جس کا نام ایران ایکشن گروپ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

خاشقجی کو ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر قتل کیا گیا،اعلیٰ سعودی حکام کی کال ٹریس

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)نیویارک ٹائمز نے فاش کیا ہے کہ ترک تفتیش کاروں نے صحافی خاشقجی ...