جمعرات , 15 نومبر 2018

روس کا ڈالر کے مقابلے ميں نئی کرنسی لانے کا اعلان

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روسی ڈوما کے اقتصادی کمیشن کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ روس بریکس رکن ممالک کے ساتھ ملکر ڈالر کے مقابلے ميں نئی کرنسی لانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسنے کہا کہ امریکہ ڈالر کے ذریعہ دوسرے ممالک پر بے جا دباؤ قائم کر کے دوسرے ممالک میں عدم استحکام پیدا کرتا ہے جس کا مقابلہ بہت ضروری ہے اس نے کہا کہ بریکس تنظیم کے رکن ممالک ( روس، چین، ہندوستان، برازیل اور جنوبی افریقہ) نئی کرنسی ایجاد کر کے امریکی ڈالر کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ اس نے کہا کہ اگر امریکہ نے ڈالر کے سلسلے میں اپنی روش تبدیل نہ کی تو دنیا ڈالر میں اپنا لین دین ختم کرسکتی ہے روسی ڈوما کے اقتصادی کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ آئندہ 5 برسوں میں نئی کرنسی ایجاد کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بریگز ٹ معاہدہ تکمیل کےآخری مراحل میں ہے: برطانوی وزیراعظم

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ بریگزٹ ڈیل مکمل ہونے کے ...