بدھ , 21 نومبر 2018

یمنی فورسز کا حملہ، 20 سعودی فوجی ہلاک

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) یمنی فورسز نے مغربی ساحل کے محاذ پر 20 سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ المسیرہ ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی عرب کے کرائے کے 20 فوجیوں کو ہلاک اور متعدد گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔ سعودی عرب کی جارح فوج نے الدریہمی شہر پر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے یمنی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے 20 سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے۔ سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات ہسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کر دیا ہے-

یہ بھی دیکھیں

رواں سال اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 908 فلسطینی بچے زیر حراست

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)قابض اسرائیلی فوج نے سنہ 2018ء کے شروع سے اب تک ...