ہفتہ , 22 ستمبر 2018

برطانوی وزیراعظم کاعمران خان کو فون، وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے نومنتخب وزیراعظم پاکستان عمران خان کو فون کرکے مبارکباد دی، دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران پاک برطانیہ انسداد منی لانڈرنگ کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا۔

نومنتخب وزیراعظم پاکستان عمران خان کو برطانوی ہم منصب تھریسا مے نے فون کرکے مبارکباد دی، اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں میں گفتگو کے دوران پاک برطانیہ انسداد منی لانڈرنگ کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ ترقی پذیر ممالک کیلئے سنگین مسئلہ ہے، منی لانڈرنگ کے انسداد کیلئے برطانیہ سے اشتراک کے خواہاں ہیں۔تھریسا مے کہتی ہیں کہ پاک برطانیہ تعلقات کے مزید فروغ کیلئے پرعزم ہیں، دوطرفہ اشتراک عمل کی نئی راہیں کھولنے کیلئے تیار ہیں، نئی حکومت کی مکمل معاونت کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

این اے 245: فاروق ستار نے عامر لیاقت کی کامیابی چیلنج کر دی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سابق کنوینئر اور سینئر ...