جمعہ , 26 اپریل 2019

ایرانی صدر کی عمران خان کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ایرانی صدر نے اپنے پیغام میں ایران اور پاکستان کے باہمی تعلقات کو تمام شعبوں میں فروغ د ینے کے سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ماضی کی طرح پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں ميں تعاون کو فروغ دینے کے لئے آمادہ ہے اور ہر مشکل میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں پاکستانی حکومت اور عوام کی خوشحالی اور سربلندی کے لئے دعا کی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب میں مسلمانوں کے قتل عام پر اسلامی امہ خاموش نہ رہے;آیت اللہ صافی گلپائگانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف مرجع دین آیت اللہ صافی نے سعودی عرب کی سفاک ، بے …