جمعرات , 15 نومبر 2018

انصار اللہ کے وفد کی سید حسن نصر اللہ سے ملاقات

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کی اسلامی تنظیم کے اعلیٰ وفد نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔اطلاعات کے مطابق اس ملاقات میں یمن کی تازہ ترین صورتحال، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے یمن کے بارے میں حزب اللہ لبنان کے شجاعانہ ، اصولی اور انسان دوستانہ مؤقف کی تعریف اور شکریہ ادا کیا۔ یمنی وفد نے اس ملاقات میں 2006 کی جنگ میں اسرائيل پر حزب اللہ کی شاندار اور تاریخي فتح کی سالگرہ کی مناسبت سے بھی مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی دیکھیں

بریگز ٹ معاہدہ تکمیل کےآخری مراحل میں ہے: برطانوی وزیراعظم

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ بریگزٹ ڈیل مکمل ہونے کے ...