پیر , 30 نومبر 2020

شمالی کوریا کے رہنما کی امریکہ پر کڑی نکتہ چینی

پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون نے ایک بار پھر اپنے ملک کے خلاف عالمی پابندیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق، کیم جونگ اون نے ایک ترقیاتی منصوبے کے معائنے کے موقعے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن قوتوں کی پے در پے پابندیاں اور تخریبی اقدامات ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

چند روز قبل بھی شمالی کوریا کے رہنما نے امریکہ کو دشمن قوتوں کے ڈاکو سے تشبیہ دیتے ہوئے واشنگٹن کے اقدامات کی مذمت کی تھی۔ شمالی کوریا کے رہنما کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شمالی کوریا کے ساتھ ایٹمی ترک اسلحہ کے بارے میں مذاکرات اور سمجھوتے کے باوجود امریکہ اس کے خلاف پابندیوں اور دباؤ میں مسلسل اضافہ کرتا جا رہا ہے۔ حال ہی میں امریکہ کے محکمہ خزانہ نے شمالی کوریا کے خلاف ‏‏عائد کی جانے والی پابندیوں کو بائی پاس کرنے کی کوشش کا الزام عائد کر کے بعض روسی اور چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلی کو ایک بار پھرحراست میں لے لیا گيا

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ایک …