جمعرات , 12 دسمبر 2019

بحرین : آل خلیفہ حکومت کی ظالمانہ کارروائیاں جاری، 21شہری گرفتار

Bahrain-Child-Protester-Arrested-IP

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بحرین میں سیکورٹی اداروں نے اپنی ظالمانہ اور غیر قانونی کارروائیاں سترہ کے علاقے میں پانچویں روز بھی جاری رکھتے ہوئے مزید شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے جانے کے نتیجے میں 21 بے گناہ شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے،یاد رہے کہ بحرین کا جزیرہ مترہ پچھلے 5 دنوں سے حکومتی محاصرے میں ہے جہاں بے شمار غیر قانونی طور پر شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں جس کے دوران بے شمار ناجائز گرفتاریاں بھی عمل لائی گئی ہیں،مگر تاحال چھاپوں اور گرفتاریوں کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں مگر سامنے یہ بات بھی آرہی ہے کہ ہمیشہ کی طرح آل خلیفہ اپنی حکومت کو بچانے کے لیے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور جھوٹے مقدمات میں لوگوں کو گرفتار کررہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کی سرزمین، کوئی طاقت نہیں چھین سکتی،ایرانی قونصل جنرل

 کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ  دنیاکے …