بدھ , 17 جولائی 2019

آسٹریلیا کا ٹیم بھیجنے سے انکار کسی طور پر درست نہیں، شہریار خان

[caption id="attachment_2256" align="alignleft" width="300"]شہریارخان نے کہا کہ محض شک کی بنیاد پر آئی سی سی کے ایونٹ سے دستبرداری اختیار کرلینا تشویش ناک بات ہے شہریارخان نے کہا کہ محض شک کی بنیاد پر آئی سی سی کے ایونٹ سے دستبرداری اختیار کرلینا تشویش ناک بات ہے[/caption]

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کا بنگلہ دیش میں انڈر 19 ورلڈ کپ میں کھیلنے سے انکار بڑے ملکوں کی چھوٹے ملکوں کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے سکیورٹی کے خدشات کے سبب اپنی انڈر 19 ٹیم بنگلہ دیش نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

شہریارخان نے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ آسٹریلیا کو خود اتنا بڑا فیصلہ کرنے سے پہلے آئی سی سی کے سکیورٹی ماہرین سے بنگلہ دیش کی صورتحال کے بارے میں معلوم کرنا چاہیے تھا۔ عین وقت پر ٹیم بھیجنے سے انکار کسی طور پر درست نہیں اور اس پر آسٹریلیا پر جرمانہ ہونا چاہیے۔

شہریارخان نے کہا کہ محض شک کی بنیاد پر آئی سی سی کے ایونٹ سے دستبرداری اختیار کرلینا تشویش ناک بات ہے۔

انھوں نے کہا کہ صرف ایک اطالوی شخص کی ہلاکت کو بنیاد بناکر آسٹریلیا نے گذشتہ اکتوبر میں اپنی ٹیم بنگلہ دیش بھیجنے سے انکار کردیا تھا حالانکہ سڈنی میں بھی روزانہ ٹریفک کے حادثات میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوتی ہیں۔

[caption id="attachment_2257" align="alignleft" width="300"]آسٹریلیا نے سکیورٹی خدشات کی وجہ سے رواں ماہ بنگلہ دیش میں ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے آسٹریلیا نے سکیورٹی خدشات کی وجہ سے رواں ماہ بنگلہ دیش میں ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے[/caption]

شہریارخان نے کہا کہ پاکستان کو بنگلہ دیش میں کھیلنے میں کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ پاکستانی ٹیم جب گذشتہ سال بنگلہ دیش گئی تھی تو وہاں کے شائقین نے پاکستانی ٹیم کا خیرمقدم کیا تھا۔

شہریارخان نے کہا کہ انھیں توقع ہے کہ پٹھان کوٹ کا واقعہ پاک بھارت کرکٹ روابط کی بحالی میں رکاوٹ نہیں بنے گا حالانکہ سشما سوراج اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورۂ پاکستان سے بھی دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ شروع نہیں ہوسکی لیکن امید ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کا عمل شروع ہونے سے کرکٹ پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔

شہریارخان نے اپنی اس بات کو دوہراتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں پاکستانی ٹیم کی شرکت کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ نہیں بلکہ پاکستانی حکومت کرے گی۔

یہ بھی دیکھیں

افغانستان: پرتشدد واقعے میں ایک اور امریکی فوجی مارا گیا

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں پرتشدد واقعے کے نتیجے میں ایک اور امریکی فوجی مارا گیا ہے۔غیر …