ہفتہ , 24 اگست 2019

دنیا کا سب سے پتلا لیپ ٹاپ لینا پسند کریں گے؟

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسے تو اس وقت بیشتر لوگ اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹ وغیرہ کے استعمال کو زیادہ پسند کرتے ہیں مگر ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر بالخصوص لیپ ٹاپ کی اہمیت میں اب بھی کوئی کمی نہیں آئی ہے۔اور اگر آپ کسی اچھے لیپ ٹاپ کو لینے کی خواہش رکھتے ہیں تو معروف کمپنی ایسر کی یہ نئی ڈیوائس آپ کو ضرور پسند آئے گی۔یہ ہے سوئفٹ 7 نامی لیپ ٹاپ جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے پتلا لیپ ٹاپ ہے۔جرمن شہر برلن میں آئی ایف اے ٹیکنالوجی نمائش کے دوران اس لیپ ٹاپ کو،

متعارف کرایا گیا جس کا ابتدائی ورژن رواں سال کے شروع میں سی ای ایس نمائش میں رکھا گیا تھا۔یہ نیا لیپ ٹاپ 10 ملی میٹر سے کم موٹا اور ایج ٹو ایج ڈسپلے سے لیس ہے۔یہ ڈسپلے 92 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو پر مشتمل ہے اور اس لیپ ٹاپ کا مجموعی وزن بھی ایک کلو سے کم ہے۔یہ لیپ ٹاپ 8 جنریشن انٹیل کور آئی سیون پراسیسر سے لیس ہوگا اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے پتلا لیپ ٹاپ ہے۔

اس میں 14 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے مگر اس کے ابتدائی ورژن کے مقابلے میں بیزل کو 4.27 ملی میٹر تک کم کردیا گیا ہے۔اس ڈیوائس کو ہلکا رکھنے کے لیے کمپنی نے میگنیشم میٹریل استعمال کیا ہے۔فی الحال کمپنی کی جانب سے لیپ ٹاپ کی دیگر تفصیلات، قیمت یا فروخت کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

ویڈیو بفرنگ کا مسئلہ ماضی کا قصہ بننے کے قریب

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)اس وقت انٹرنیٹ پر ویڈیوز دیکھنے کا رجحان بہت زیادہ ہے جبکہ اسٹریمنگ …