پیر , 16 دسمبر 2019

شامی فوجی کے حملوں میں داعش اور جبہتہ النصرہ کے درجنوں دہشت گرد ہلاک

syraian army

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملوں میں داعش اور جبہتہ النصرہ کے درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق شامی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے حمص، سویدا اور دیرالزور میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو بمباری کرکے تباہ کر دیا ہے۔ اس بمباری میں درجنوں دہشت گرد ہلاک اور ان کے ہتھیار تباہ ہو گئے ہیں۔شامی فضائیہ نے تدمر کے علاقے میں بھی داعش اور جبہتہ النصرہ کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ صوبہ حما سے ملنے والی خبروں کے مطابق شامی فوج نے معان ٹاون کے قریب واقع ایک فوجی چھاؤنی پر جبہت النصرہ کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا ہے۔ اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں کم سے کم پچاس دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔شامی فوج نے زارہ ٹاون کی آزادی کی کارروائی کے دوران خواتین اور بچوں سمیت بیس مغوی شہریوں کو بازیاب کرا لیا ہے۔شام میں رواں سال فروری سے جنگ بندی نافذ ہے تاہم جبہت النصرہ اور داعش جیسے گروہ اس میں شامل نہیں ہیں اور ان کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عراق کے نئے وزیراعظم کا اعلان آئندہ دو دنوں میں

بغداد: الفتح اتحاد کے اعلان کے مطابق عراقی صدر قانونی مہلت ختم ہونے سے پہلے …