پیر , 30 نومبر 2020

شمالی کوریا کا آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی مکمل حمایت کا اعلان

پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی کوریا نے آزاد اورخود مختار فلسطینی ریاست کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی کے لیے جاری جدو جہد میں پیانگ یانگ ہرممکن تعاون جاری رکھے گا۔ شمالی کوریا کے لیڈر کیم جونگ اون نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کو ایک مکتوب میں لکھا ہے کہ پیانگ یانگ فلسطینی مملکت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

ان کا یہ مکتوب قاہرہ میں متعین شمالی کوریا کے سفیر ماڈونگ ھوی نے فلسطینی سفیر دیاب اللوح تک پہنچایا۔ اس مکتوب میں شمالی کوریائی لیڈر نے فلسطینیوں کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ہے۔

فلسطینی سفارت خانے کی طرف سے اجری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ قاہرہ میں متعین شمالی کوریا کےسفیر ماڈونگ ھوی نےگذشتہ روز سفیر دیاب اللوح سے ان کےدفتر میں ملاقات کی۔ انہوں نے کیم جونگ اون کی جانب سے صدر محمودعباس کے نام بھیجا مکتوب بھی ان کےحوالے کیا۔ اس موقع پر فلسطینی سفیر نے شمالی کوریا کے یوم آزادی پر فلسطینی سفیر نے شمالی کوریائی سفیر کو مبارک باد پیش کی۔

اس مکتوب میں کیم جونگ اون نے صدر محمود عبا، فلسطینی قوم اوران کی عادلانہ جدو جہد، مسلوب شدہ حقوق کی بحالی، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور مشرقی بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دینے کی حمایت کی۔

یہ بھی دیکھیں

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلی کو ایک بار پھرحراست میں لے لیا گيا

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ایک …