پیر , 21 اکتوبر 2019

ایرانی قوم باہمی اتحاد کے ذریعہ دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنا سکتی ہے:آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے خبرگان رہبری کونسل کے سربراہ اور اراکین سے ملاقات میں فرمایا: دشمن ذرائع ابلاغ کے ذریعہ عوام میں اضطراب، مایوسی اور بدظنی پیدا کرنا چاہتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے موجود شرائط میں عوام، حکام اور دانشوروں کی اہم ذمہ داری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: موجود سخت اور سنگين شرائط میں عوام ، حکام اور تمام اداروں کے درمیان اتحاد بہت ضروری ہے ۔ اور ایرانی قوم باہمی اتحاد اور انسجام کے ذریعہ دشمن کی تمام سازشوں اور منصوبوں کو ناکام بنا سکتی ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی عوام اور حکام کو ہوشیار رہنا چاہیے کیونکہ معمولی سی غفلت بھی بڑي مشکلات کا سبب بن سکتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اعلیٰ تربیتی معیار پر پاک فوج کو فخر ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

کراچی: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے …