پیر , 23 ستمبر 2019

بشارالاسد کا شام میں سرگرم ’’غیر دہشت گرد‘‘ مسلح افراد کو عام معافی دینے پر غور:ذرائع

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)روسی وزارت دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ شامی صدر بشارالاسد شام میں سرگرم ’’غیر دہشت گرد‘‘ مسلح افراد کو عام معافی دینے پر غور کررہے ہیں ،وزارت دفاع کے مطابق یہ عام معافی ان مسلح افراد کو دی جائے گی جو کسی دہشت گرد تنظیم میں شامل نہیں اور ناہی کسی دہشت گرد انہ کارروائی میں ملوث ہیں اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے روسی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ بشارالاسد اس اقدام سے معاشرے کو تقویت حاصل ہوگی اور ان افراد کو پھر معاشرے میں شامل ہونے کا موقع ملے گا جنہوں نے کسی وقت حکومت کے خلاف ہتھیار اٹھانے کو ترجیح دی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی وزیر خارجہ کا یمن جنگ کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خاجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹر …