پیر , 30 نومبر 2020

شمالی کوریا کے رہنما کا ٹرمپ کو دوسری ملاقات کیلئے خط

پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی جانب سے دوسری ملاقات کے لیے خط موصول ہوا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے خط کو شمالی کوریا کی خطے سے ایٹمی ہتھیاروں کے خا تمے کی کوشش کے عزم کا اظہار قرار دے دیا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈرز کا کہنا ہے کہ خط جزیرہ نما کوریا کو غیر جوہری بنانے سے متعلق بات چیت کے حوالے سے واشنگٹن اور پیانگ یانگ کے درمیان سمٹتے ہوئے فاصلوں کی ایک مثال ہے۔ کم جونگ ان اور ٹرمپ کے درمیان پہلی ملاقات رواں سال جون میں سنگاپور میں ہوئی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلی کو ایک بار پھرحراست میں لے لیا گيا

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ایک …