پیر , 25 مئی 2020

اردن کی پارلیمنٹ تحلیل، عبداللہ النسور کا استعفی منظور

f5500588780c0470398dc713c6998193_L

عماّن(مانیٹرنگ ڈیسک) اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے ہانی الملقی کو وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق، اردن کے نئے وزیر اعظم کو نئی کابینہ کی تشکیل اور جلد انتخابات منعقد کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ وزیر اعظم کے عہدے سے عبداللہ النسور کا استعفی اور اس ملک میں نئے وزیر اعظم کی تقرری، اس ملک میں حکومت مخالف مظاہروں کے بعد ہوئی۔اردن کے عوام کئی بار بالخصوص نماز جمعہ کے بعد حکومت کے خلاف مظاہرے کرکےبدعنوانی سے جدوجہد اور اصلاحات کی حمایت اور سیاسی قیدیوں کی آزاد کے لئے مظاہرے کر چکے ہیں۔ مشرق وسطی میں 2011 میں اسلامی بیداری کی لہر شروع ہونے کے بعد اردن کی حکومت نے خطرہ دیکھتے ہوئے عوام کی سرکوبی شروع کر دی ۔ اس کے لئے ملک کے سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی اخوان المسلمین کے کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

اردن: کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق

اردن میں کرونا وائرس کے سبب پہلی موت واقع ہوئی ہے۔ اردن کی سرکاری خبر …