اتوار , 18 نومبر 2018

پاکستان کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر کی مختصر سوانح حیات

تاریخ پیدائش : 5اکتوبر 1957ء
جائے پیدائش : کوئٹہ
والد : سید امتیاز حسین باقری حنفی
مادر علمی :لا کالج کوئٹہ
جسٹس سید طاہرہ صفدر 5 اکتور 1957 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئیں اور وہ سید امتیاز حسین باقری حنفی کی صاحبزادی ہیں،انہوں نے 22 اپریل 1982 کو تاریخ رقم کی اور مقابلے کا امتحان پبلک سروس کمیشن سے پاس کرنے کے بعد اپنا کیرئر بطور سول جج شروع کیا۔

انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کنٹونمنٹ پبلک اسکول کوئٹہ سے حاصل کی اور اردو ادب میں ماسٹرز بلوچستان یونیورسٹی سے کیا جبکہ یونیورسٹی لاء کالج سے قانون کی اسناد 1980 میں حاصل کیں۔

انہیں 29 جون 1987 میں سینئر سول جج، 27 فروری 1991 میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور 1 مارچ 1996 میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر نے لیبر کورٹ میں بطور پریزائڈنگ افسر بھی فرائض انجام دیئے اور 22 اکتوبر 1998 میں بلوچستان سروس ٹریبیونل کی رکن بنی جبکہ 10 جولائی 2009 کو ان کی تعیناتی بطور چیئر پرسن بلوچستان سروس ٹربیونل ہوئی۔

7 ستمبر 2009 کو جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج مقرر ہوئیں اور 11 مئی 2011 کو مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر اس 3 رکنی بینچ کا حصہ ہیں جو سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشروف کے خلاف سنگین بغاوت کے کیس کی سماعت کر رہا ہے، مذکورہ خصوصی عدالت کرمنل لاء ترمیمی (خصوصی عدالت) ایکٹ 1976 کے سیکشن 4 کے تحت قائم کی گئی۔

جولائی 2018میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس طاہر صفدر کو بلوچستان ہائی کورٹ کی اگلی چیف جسٹس نامزد کیا ، لاہور میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ’بلوچستان ہائی کورٹ کی اگلی چیف جسٹس خاتون طاہرہ صفدر ہوں گی ۔یکم ستمبر 2018میں جسٹس طاہرہ صفدرکوملکی تاریخ میں پہلی بار ہائیکورٹ کی چیف جسٹس تعینات ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا۔

یہ بھی دیکھیں

دوھرا معیار

الوقت نیوز (ترجمہ تسنیم خیالی) ایک بندہ قتل ہوا تو پوری دنیا کہہ رہی ہے ...