جمعہ , 22 مارچ 2019

فاروق ستار نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیوایم پاکستان پھر سے دو گروپوں میں تقسیم ہو گئی ، رہنماء ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنی ذاتی وجوہات کی بناء پر بحیثیت رکن رابطہ کمیٹی کام کرنے سے معذرت کر لی۔ رابطہ کمیٹی کے مطابق فاروق ستار کا استعفی تحریری طور پر رابطہ کمیٹی کو موصول نہیں ہوا۔

فاروق ستار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر رکن رابطہ کمیٹی کی حیثیت سے استعفی دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ استعفیٰ رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کو ارسال کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز سے اس قسم کی اطلاعات میڈیا پر زیر گردش ہیں کہ فاروق ستار تحریک انصاف میں شامل ہونے جا رہے ہیں اور خود فاروق ستار نے بھی ان خبروں کی تصدیق کی تھی کہ تحریک انصاف کے کچھ لوگوں نے انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے جس پر دوستوں سے مشاورت کر رہا ہوں۔

یہ بھی دیکھیں

پیپلزپارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پرحکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ ...