ہفتہ , 17 نومبر 2018

سعودی عرب نے اسرائیل سے آئرن ڈوم سسٹم خرید لیا: الخلیج آن لائن

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک معتبر عرب نیوز ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ ریاض اور تل ابیب کے درمیان پائے جانے والے گہرے تعلقات کے زیر سایہ، سعودی عرب نے صہیونی ریاست سے آئرن ڈوم سسٹم (Iron Dome System) خرید لیا ہے۔ایسے حال میں کہ گزشتہ ایک سال سے یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ سعودی عرب یمنی حوثیوں کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل سے اینٹی میزائل سسٹم خرید رہا ہے، ایک عرب نیوز ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ ریاض نے تل ابیب سے آئرن ڈوم سسٹم (Iron Dome System) خرید لیا ہے۔

’الخلیج آ نلاین‘ نے ریاض تل ابیب کے گہرے تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ سیاسی معتبر ذرائع سے رپورٹ ملی ہے کہ ریاض نے صہیونی ریاست سے یہ سسٹم خرید لیا ہے۔

سیاسی ذرائع کے مطابق، سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان پائے جانے والے تعلقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے یہاں تک کہ تمام ریڈ لائنز کو پار کر دیا گیا ہے جو کہ انہیں نہیں کرنا چاہیے تھیں۔

رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج کے چیف اسٹاف جنرل گاڈی ایزنکوٹ نے سعودی نیوز ایجنسی ’ایلاف‘ سے لندن میں گفتگو کے دوران کہا کہ اسرائیل ایران کو کنٹرول کرنے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہے جبکہ دوسری جانب دو سعودی شہزادوں نے بھی اسرائیلی جنرل کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا: ’آپ اسرائیلی اب ہمارے دشمن نہیں ہیں‘۔

یہ بھی دیکھیں

کراچی کے علاقے قائدآباد میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے قائد آباد میں فلائی اوور کے نیچے دھماکے کے نتیجے ...