پیر , 17 جون 2019

خطے کے حکمران تخت و تاج سے محرومی کے خوف میں مبتلا ہیں،سید حسن نصر اللہ

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک)حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ خطے بعض حکمراں تخت و تاج سے محروم ہو جانے کے خوف میں مبتلا ہو کر امریکہ کی فرمانبرداری میں مصروف ہیں۔جنوبی بیروت میں ایک مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ خطے کے بعض ملکوں کے حمکراں تخت و تاج کے چلے جانے کے خوف میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی خوف کی وجہ سے یہ ممالک امریکہ اور برطانیہ اور مغربی دنیا کی پالیسیوں پر آنکھ بند کر کے عمل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج امریکہ کا چہرہ پوری دنیا پر آشکارا ہو چکا ہے اور اس وقت امریکہ پوری دنیا میں اور خاص طور سے عالم اسلام میں بری طرح سے رسوا ہو چکا ہے۔حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ اپنے مفادات کی خاطر دنیا بھر کے ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

‘جنگ نہیں چاہتے لیکن خطرات سے نمٹنے کیلئے کسی اقدام سے نہیں ہچکچائیں گے’محمدبن سلمان

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کا کہنا ہے کہ ہم خطے میں …