ہفتہ , 22 ستمبر 2018

ٹرمپ امریکہ کے بدترین صدر ہیں، جان کیری

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے ملک کے صدر ٹرمپ پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکہ کی تاریخ کے بدترین صدر ہیں۔امریکہ کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ پر ایک بار پھر کڑی تنقید کی اور کہا کہ ان خیال میں ٹرمپ امریکہ کے بدترین صدر ہیں۔

جان کیری نے کہا کہ ٹرمپ میں امریکہ کے بدترین صدر ہونے کی تمام علامات پائی جاتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ٹرمپ، امریکہ کو بہتر اور پرامن ملک میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکہ کے سابق صدر جمی کارٹر نے ٹرمپ کی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کی صدارت میں مختلف شعبوں خاص طور سے تارکین وطن، ماحولیات اور انسانی حقوق کے بارے میں امریکی پالیسیوں میں کوئی بہتری نہیں آئے گی۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت میں ایک ساتھ 3 طلاقوں کو قابلِ سزا جرم قرار دینے کا آرڈیننس منظور

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کابینہ نے ایک وقت میں تین طلاقیں دینےکے عمل کو قابلِ ...