ہفتہ , 22 ستمبر 2018

عالمی فوجداری عدالت کے لئے یورپی یونین کی حمایت کا اعلان

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے عالمی فوجداری عدالت کو امریکہ کی جانب سے دھمکائے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ یورپی یونین عالمی فوجداری عدالت کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے جمعرات کے روز یورپی پارلیمان میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت کی بنیاد، امن و آشتی اور مفاہمت نیز قیام امن کے لئے ذمہ داری ادا کرنا ہے اور یورپی یونین اس عدالت کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے۔

اس سے قبل امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے پیر کے روز دھمکی دی تھی کہ عالمی فوجداری عدالت نے امریکی شہریوں اور امریکہ کے اتحادیوں کا اگر تعاقب کیا تو اس کے خلاف امریکہ پابندیاں عائد کر دے گا۔امریکہ کی اس دھمکی کا مقصد افغانستان میں امریکی جرائم کے بارے میں عالمی فوجداری عدالت کو تحقیقات کے عمل سے روکنا رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت میں ایک ساتھ 3 طلاقوں کو قابلِ سزا جرم قرار دینے کا آرڈیننس منظور

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کابینہ نے ایک وقت میں تین طلاقیں دینےکے عمل کو قابلِ ...