منگل , 20 اگست 2019

’’موساد‘‘ نے حکومت سے بجٹ میں اضافے کا مطالبہ کردیا

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی انٹیلی جنس ادارہ ’’موساد‘‘ نے حکومت سے بجٹ میں بڑے پیمانے پر اضافے کا مطالبہ کردیا ہے ، اسرائیلی حکومت کو بھیجی گئی درخواست میں موساد کا کہنا تھا کہ ادارے بہت سے ممالک جیسا کہ ایران ، ملائیشیا ، لبنان اور فرانس میں متعدد آپریشنز پر کام کیا ہے جس پر کافی اخراجات صرف ہونے اور مستقبل میں بھی بہت سے دیگر آپریشنز ہونے ہیں جسکے لئے بجٹ میں اضافے کے ساتھ ساتھ تنخواہوں میں بھی اضافے کی ضرورت ہے ۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق آنیوالے ہفتوں میں یہودی مذہبی تہواروں کے اختتام کے بعد موساد کی درخواست پر موساد اور وزارت خزانے کے درمیان رابطے شروع ہوں گے نیز میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ موساد اربوں ڈالر کے اضافے کی بات کررہا ہے جو کہ بہت زیادہ تصور کیاجاتا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

سوڈان میں معاہدے کے باوجود عبوری فوجی کونسل کی تحلیل موخر

خرطوم (مانیٹرنگ ڈیسک)سوڈان میں معاہدے کے باوجود عبوری فوجی کونسل کی تحلیل موخر کردی گئی …