ہفتہ , 22 ستمبر 2018

منرل واٹر کمپنیوں کے پانی استعمال :سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے ملک بھر میں منرل واٹرکمپنیوں کی جانب سے پانی استعمال کاازخود نوٹس لے لیا، اٹارنی جنرل، صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز سے پانی استعمال کی تفصیلات آج شام تک طلب کرلیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کٹاس راج مندرتالاب خشک ہونے سےمتعلق کیس کی سماعت کے دوران منرل واٹرکمپنیوں کے پانی استعمال کاازخود نوٹس لیا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ منرل واٹرکمپنیاں کتناپانی استعمال کر رہی ہیں ؟ ان کا کہنا تھا کہ پانی نکال کر بیچا جاررہا، اس کی کوئی قیمت ادا کر رہے ہیں یا نہیں ؟ کراچی سمیت ملک بھر کی منرل واٹر کمپنیوں والے کل لاہور آ جائیں، سماعت لاہور رجسٹری میں ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

کوئی غلط کام نہیں کیا،ضمیر مطمئن ہے، نواز شریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سزا کی معطلی اور رہائی کا فیصلہ ...