ہفتہ , 22 ستمبر 2018

بیگم کلثوم نوازکی نماز جنازہ کی تیاریاں مکمل، لوگوں کی آمد جاری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) میت شریف میڈیکل سٹی جاتی امرا میں کلثوم نواز کی نماز جنازہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ شام 5 بجے شریف میڈیکل سٹی جاتی امرا میں ادا کی جائے گی، انہیں نواز شریف کے والد میاں محمد شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نماز جنازہ کی امامت کریں گے، پنجاب حکومت نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو 17 ستمبر تک پے رول پر رہا کررکھا ہے تاہم مرحومہ کے دونوں بیٹے حسین اور حسن نواز شرکت نہیں کرسکیں گے۔

نماز جنازہ میں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ق)، ایم کیو ایم پاکستان اور جماعت اسلامی کے قائدین کے علاوہ سیاسی رہنماؤں اور دیگر اہم شخصیات کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی جمعے کی صبح پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لندن سے لاہور لایا گیا، میت کے ہمراہ شہباز شریف، اسما نواز، داماد عثمان ڈار اور حسین نواز کے دو بیٹوں سمیت خاندان کے 14 افراد بھی تھے۔

لاہورایئرپورٹ پر پہلے سے موجود حمزہ شہباز، سلمان شہباز اورجنید صفدر نے بیگم کلثوم نواز کی میت وصول کی جس کے بعد میت کو سخت سیکیورٹی حصارمیں شریف میڈیکل سٹی جاتی امرا پہنچایا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

کوئی غلط کام نہیں کیا،ضمیر مطمئن ہے، نواز شریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سزا کی معطلی اور رہائی کا فیصلہ ...