اتوار , 18 نومبر 2018

پاکستان سمیت دنیا کے چالیس سے زائد ملکوں میں آج عالمی یوم علی اصغرؑ منایا جارہا ہے

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)کربلاکے ششماہے شیر خوار حضرت علی اصغرعلیہ السلام کی یاد میں آج جمعہ چار محرم الحرام کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں عالمی یوم علی اصغر منایا جا رہا ہے اوراس مناسبت سے منعقدہ عزاداری کے پروگراموں میں لاکھوں عاشقان اہل بیت عصمت وطہارت شریک ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق تہران میں عالمی یوم علی اصغر کا پروگرام مصلائے امام خمینی میں اس وقت جاری ہے جس میں ہزاروں مائیں اپنے ننھے اور معصوم بچوں کو لے کر کربلا کے ششماہے شیر خوار سے عہد پیمان کرنے آئی ہیں۔

عالمی یوم علی اصغر کے پروگرام آج جمعے کو بیک وقت دنیا کے اکتالیس ملکوں میں منعقد ہو رہے ہیں اس موقع پر مائیں اپنے کمسن اور معصوم بچوں کو اپنی آغوش میں لے کر کربلاکے ششماہے کی ماں حضرت رباب کی مظلومی و مصائب پر نوحہ وگریہ کر رہی ہیں۔

عالمی یوم عالمی اصغر ہر سال محرم کے پہلے جمعے کو کربلا میں شہید کئے گئے بچوں خاص طور پر حضرت علی اصغر کی یاد میں منایا جاتاہے۔اس پروگرام میں مائیں اپنے بچوں کو سبز وسفید رنگ کے لباس پہنا کر اور پیشانیوں پر پٹیاں باندھ کر جن پر عام طور پر یا صاحب الزمان اور علی اصغرکا نام لکھا ہوتا ہے شرکت اور اہل بیت اطہار سے اپنی والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کرتی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

نائیجیریا :تکفیری گروپ بوکوحرام نے دس خواتین کو اغواء کرلیا:ترک نیوز ایجنسی

ابوجا(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ترک نیوز ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ تکفیری ...