ہفتہ , 22 ستمبر 2018

شام کے خلاف امریکہ نے نئی سازش تیار کرلی

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس کا کہنا ہے کہ امریکہ عالمی رائے عامہ کو شام پر ایک اور جارحیت کے لئے آمادہ کر رہا ہے۔روسی دفترخارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے کہا ہے کہ امریکہ، شام پر ایک نئی فوجی جارحیت کرنے کے مقصد سے عالمی رائے عامہ کو اپنی طرف کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

ماسکو میں اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے شام کے خلاف امریکی مہم جوئی اور دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سیاست میں امریکی اقدامات سے لے کر ان کے حکام اور ان کے میڈیا کے خیالات باعث تشویش ہیں۔

روسی ترجمان نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ امریکہ کا مقصد شام پر ایک نئی جارحیت کے حوالے سے عالمی رائے عامہ کو آمادہ کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ، شامی علاقے ادلب میں موجود دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کے آپریشن کو تاخیر کا شکار کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران کے تیل کے بائیکاٹ پر امریکی کمپنی کا انتباہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی کمپنی آئل پرائز نے خبردار کیا ہے کہ ٹرمپ حکومت کی جانب ...