پیر , 30 نومبر 2020

امریکہ کا شمالی کوریا کے خلاف بحری اتحاد تشکیل دینے کا اعلان

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے شمالی کوریا کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی نگرانی بڑھانے کے لئےشمالی کوریا کے خلاف بحری اتحاد تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس اتحاد میں امریکہ کے علاوہ آسٹریلیا، برطانیہ ، کینیڈا، نیوزی لینڈ، فرانس ، جنوبی کوریا اور جاپان شامل ہیں۔ مذکورہ ممالک کی بحری کشتیاں اور جنگی جہاز ان کشتیوں کا معائنہ اور شکار کریں گی جو اقوام متحدہ کی شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کی خلاف ورزی کا ارتکاب کرتی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلی کو ایک بار پھرحراست میں لے لیا گيا

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ایک …