بدھ , 21 نومبر 2018

خوشحال خان ایکسپریس کی 7بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، متعدد مسافر زخمی

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی کے قریب خوشحال خان ایکسپریس کی 7بوگیاں پٹڑی سےاترگئیں جس کے باعث متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ ٹرین کراچی سے آ رہی تھی، جنڈ کے قریب پہنچنے پر پٹڑی سے اتر گئی۔

کراچی سے آنے والی خوشحال خان ایکسپریس جنڈ کے قریب پٹڑی سے اترگئی، ٹرین اٹک ریلوے سٹیشن کی جانب رواں دواں تھی، ذرائع کے مطابق ٹرین کی سات بوگیاں پٹڑی سے اتریں جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ حادثہ صبح سویرے پیش آیا تاحال امداد کیلئے ریلوے حکام نہ پہنچ سکے، حادثے کا شکار ٹرین کے مسافروں کو زخمی حالت میں شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔دوسری جانب ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل ہو گئی ہے، ہزاروں مسافر منزل پر پہنچنے کی بجائے حبس کے موسم میں انتظار کی سولی پر لٹکے ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

دورہ ملائیشیا:وزیراعظم عمران خان کا کوالالمپور پہنچنے پر شاندار استقبال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے۔وزیر ...