منگل , 18 جون 2019

گورنر ہاؤس لاہور عوام کیلئے کھول دیا گیا، شہریوں کی بڑی تعداد میں آمد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تبدیلی آ تے ہی عوام کے لیے خوشخبری بھی آ گئی، گورنر ہاؤس لاہور آج عوام کے لیے کھول دیا گیا، فیملیزصبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک گور نر ہاؤس میں سیر کر سکیں گی، فیملیزکے استقبال کیلئے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی گور نر ہاوس میں موجود ہوں گے۔

عمران خان کا تبدیلی کا نعرہ سچائی میں ڈھلنے لگا، عوام پر گورنر ہاوس لاہورکے بند دروازے آج کھول دیئے گئے، فیملیزصبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک گور نر ہاؤس میں سیر کر سکیں گی، جن کے استقبال کیلئے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی گور نر ہاوس میں موجود ہوں گے۔ انٹری الحمراء ہال کی طرف موجود گیٹ سے ہو سکے گی اورفیملی سر براہ کے پاس شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے۔ یاد رہے گورنر ہاؤس وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پرعوام کے لیے کھولا جا رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

راحیل شریف کی سعودی فوجی اتحاد کی مدت ملازمت میں توسیع

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق آرمی چیف کوسعودی فوجی اتحاد کی ملازمت میں ایک سال کی توسیع …