بدھ , 21 نومبر 2018

اسرائیل کا دمشق ایئر پورٹ پر میزائلوں سے حملہ

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)عرب ذرائع کے مطابق اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق کے ايئرپورٹ کے قریب ایک بار پھر میزائلوں سے حملہ کیا ہے جبکہ شام کے فضائی دفاعی میزائل نظام نے اسرائیلی ميزائلوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کئي میزآئلوں کو فضا میں ہی نشانہ بنایا گيا ہے۔شامی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے شام کے بین الاقوامی ایئر پورٹ کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا جبکہ شام کے دفاعی میزائل سسٹم نے کئي میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا ۔

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق اسرائیل نے جن میزائلوں کے ذریعہ شام کے ایئر پورٹ پر حملہ کیا ۔ شامی دفاعی میزائل نظام نے ان کا پتہ لگآ کر انھیں فضا میں ہی تباہ کردیا۔ذرائع کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شامی سرحد کے اس طرف سے میزائل حملہ کیا ذرائع کے مطابق شام کے کم سے کم 4 دفاعی میزائلوں نے اسرائیلی میزائلوں کو فضا میں تباہ کیا۔

یہ بھی دیکھیں

رواں سال اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 908 فلسطینی بچے زیر حراست

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)قابض اسرائیلی فوج نے سنہ 2018ء کے شروع سے اب تک ...